بھارتی جج نے مور کے تولیدی عمل بارے انوکھا انکشاف کر کے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

بھارتی جج نے مور کے تولیدی عمل بارے انوکھا انکشاف کر کے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

راجھستان: راجستھان ہائی کورٹ کے جج مہیش چند شرما نے مور کے تولیدی عمل بارے نیا انکشاف کر کے سوشل میڈیا پر زبردست بحث چھیڑ دے جس میں مذکورہ جج کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش چند شرما نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مور کے آنسو چگ کر بارآور ہوتی ہے۔انھوں نے مور کی مزید خوبیاں بیان کرتے ہوئے کہا کہ مور کا پنکھ مندروں میں بھی اس لئے لگایا جاتا ہے کیوں کہ یہ برہمچاری ہے ۔انھوں نے مور کی مزید خوبیاں بیان کیں جس کے بعد سوشل میڈیا میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی اور اکثر لوگوں نے ان کے اس خیال کی تردید کی ہے کہ مور جنسی تولید نہیں کرتا۔

بعض لوگوں نے اس سلسلے میں موروں کے جوڑوں کی تصاویر بھی لگانا شروع کر دی ہیں۔نایانیکا نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جو لوگ مور کے تولیدی عمل بارے نہیں جانتے انھیں جج نہیں ہونا چاہیے لیکن لگتا ہے وہ جلد ہی سپریم کورٹ کے جج بھی بن جائیں گے۔