لاہور اور گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں , 5دہشت گردگرفتار

لاہور اور گجرات میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں , 5دہشت گردگرفتار

لاہور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے لاہور اور گجرات میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ یہ دہشت گرد رمضان المبارک کے دوران عبادت گاہوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے .سی ٹی ڈی نے لاہور سگیاں پل کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین مبینہ دہشتگرد گرفتار کئے ،،ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق مبینہ دہشتگردوں نےلاہور میں نامعلوم مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی،ملزمان کاتعلق جماعت الاحرار، ٹی ٹی پی سے ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گجرات سے دو دہشت گرد گرفتار کئے جوشہر کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے،جن کے قبضے سے باروی مواد، پرائما کوڈز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوا ۔

مصنف کے بارے میں