کویت ، ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے 6 افراد کی عمر قید کوسزائے موت سے بدل دیا گیا

کویت ، ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے 6 افراد کی عمر قید کوسزائے موت سے بدل دیا گیا

کویت سٹی : کویت کی اپیلٹ کورٹ نے 13 سالہ ذہنی معذور لڑکے سے زیادتی کرنے والے 6 افراد کی 10،10 سال قید کی سزاکو سزائے موت سے بدل دیا ۔ بدھ کو ذرائع ابلاغ نے زیادتی کا شکار ہو نے والے ذہنی معذور13 سالہ لڑکے کے وکیل ابراہیم البیثانی کے حوالہ سے بتایا کہ ساتوں ملزمان کی عمریں18 سے لے کر 23 سال تک ہیں۔
جنہوں نے جزوی طور پر ذہنی معذور لڑکے کو اغواکر کے اس کے ساتھ جنسی زیادتی اور اسے ڈرایا دھمکایا کہ اگر اس نے زیادتی بارے کسی کو بتایا تو اس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جائے گی ۔
ماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان کو10,10 سال قید کا حکم سنایا تاہم اپیلٹ کورٹ نے ملزمان کو سزائے مو ت دینے کا حکم دیا ہے جس کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جا سکتی ہے ۔ ملزمان میں سے 4کاتعلق کویت ، ایک کا یمن اورایک ملزم کا تعلق عراق سے ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں