کراچی:گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

کراچی:گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ

کراچی:عزیزآباد میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔  فیکٹری کے دو ملازمین نے عمارت سے چھلانگ لگاکر زخمی ہو گئے آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔
عزیز آباد میں واقع بھنگوریہ گوٹھ میں صبح ساڑھے چھ بجے گتے کی فیکٹری کے گراؤنڈ فلور پر اچانگ آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی اور دوسری منزل کو بھی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں اور 1 واٹر باؤزر نے آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔فائراسٹیشن انچارچ عارف منصوری نے میڈیا کو بتایا کہ فیکٹری میں ہنگامی خارجی راستہ نہ ہونے پر دوسری منزل سے تین مزدوروں نےچھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ ر زخمی ہوگئے۔

شہر میں بیشتر آگ لگنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں لیکن اکثر فیکٹریوں میں موجود ناکافی ایمرجنسی سہولیات کے باعث بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کرے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کو رونما ہونے سے روکا جاسکے۔

مصنف کے بارے میں