عمان: فون کال کے ذریعے سینکڑوں شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار

عمان: فون کال کے ذریعے سینکڑوں شہریوں سے فراڈ کرنے والے گروہ کے ارکان گرفتار

مسقط : عمانی پولیس نے  فون کال فراڈ میں ملوث دس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ٹائمز آف عمان کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف کریمینل انویسٹی گیشن نے جنوبی بطینہ کی پولیس کے تعاون سے دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان پر فون کال کے ذریعے سینکڑوں افراد کے ساتھ فراڈ کرنے کا الزام عائد ہے۔ 

ان ملزمان میں ایک شخص وہ بھی ہے جس نے ایک ریڈیو پروگرام میں فون کال کرکے فراڈ کیا تھا۔ ان ملزمان پر الزام عائد ہے کہ وہ اپنی چال کا نشانہ بننے والے متاثرین کو فون کرکے کہتے تھے کہ وہ ہزاروں ریال جیت چکے ہیں ۔ جس کے بعد وہ ان سے بینک کارڈ اور کارڈ نمبر مانگتے تھے۔ملزمان  متاثرین کی ذاتی معلومات حاصل کرکے ان کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوالیتے تھے ۔ عمان پولیس نے مشتبہ افراد کو برکا سے تلاش کیا اور پراسیکیوشن کے ذریعے ان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے اس سارے عمل میں استعمال ہونے والی فون ڈیوائسس بھی انے پاس رکھ لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق برکا پولیس اس کیس کی تحقیقات میں مصروف عمل ہے. پولیس حکام کا کہناہے کہ ملکی اور غیر ملکی شہری ایسی کسی بھی فون کال کی صورت میں ایمرجنسی نمبروں پر اطلاع دیں ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں