لاہور میں کیبل کار سسٹم متعارف کروانے کا منصوبہ

لاہور میں کیبل کار سسٹم متعارف کروانے کا منصوبہ

لاہور :  میٹروبس،اسپیڈو بس اور اورنج لائن ٹرین کے بعد اب لاہور کیبل کار سسٹم چلانے کا منصوبہ بنا لیا ۔  وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ کیبل کار کا سسٹم تیار کرنے والی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ اس پروگرام پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو لاہور کے چار مختلف مقامات پر روپ ویز ٹرانسپورٹ چلانے کے لئے فزیبیلٹی تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

ابتدائی طور پر لاہور کے علاقہ امامیہ کالونی سے ریلوے اسٹیشن، مقبرہ جہانگیر سے گریٹر اقبال پارک اور جلو موڑ سے ٹھوکرنیاز بیگ تک کیبل کار چلائی جائے گی  ایک اور پراجیکٹ  شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہلیان لاہور تیز ترین بسوں اور ٹرین کے ساتھ ساتھ اب ہوا میں بھی سفر کر سکیں گے۔ تفیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس ضمن میں لاہور کے تین مقامات پر ''روپ ویز'' کی فزیبلیٹی تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزراء چودھری شیر علی، مجتبیٰ شجاع الرحمن، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ، ماحولیات، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، کمشنر لاہو رڈویژن عبداللہ سنبل اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبہ پنجاب میں روپ ویز ٹرانسپورٹ متعارف کروانے کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیر اعلیٰ سمیت اجلاس کے دیگر شرکا نے بھی ان تجاویز کا جائزہ لیا۔