سنی دیول نے سوشل میڈیا پر کرن کی حوصلہ افزائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

سنی دیول نے سوشل میڈیا پر کرن کی حوصلہ افزائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

 سنی دیول نے سوشل میڈیا پر کرن کی حوصلہ افزائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا

ممبئی:  اداکار سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بہت جلد اپنی پہلی فلم’ پل پل دل کے پاس‘ میں جلوہ گر ہونگےجس پر  سنی دیول نے سوشل میڈیا پر کرن کی حوصلہ افزائی کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے انہوں نے کچھ دن پہلے  ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی  جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بیٹھے نظر آرہے ہیں، تصویر کے ساتھ  انہوں نے اس بات کا اعلان کیا تھا کہ کرن بہت جلد اپنی پہلی فلم ککیساتھ بالی ووڈ میں انٹری دینے والے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے ٹویٹر پر ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے فیملی ممبرز ،دوستوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام دیا ہے کہ ’آپ سب کا کرن کی حوصلہ افزائی کرنے کا شکریہ‘۔

کرن کی پہلی فلم کی کہانی محبت پر مبنی ہے جس کی شوٹنگ بھارتی شہر منالی میں شروع کی گئی  جبکہ فلم کا ٹائٹل دھرمیندر کی کامیاب ترین فلم ’ بلیک میل‘ کے گانے’ پل پل دل کے پاس‘ سے متاثر ہوکر رکھا گیا ہے،فلم کی ہدایت کاری کے فرائض  خود سنی دیول انجام دے رہے ہیں۔

 کرن  دیول کے دادا دھرمیندر کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے جانے مانے  اداکاروں میں ہوتا ہے انہوں نے بھی اپنے بیٹے سنی دیول کو بالی ووڈ میں لانچ کرنے کیلئے فلم ’بے تاب‘ بنائی تھی جس نے سنی دیول کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں