کابل دھماکہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں

کابل دھماکہ، متاثرین سے اظہار یکجہتی کیلئے ایفل ٹاور کی روشنیاں بجھا دی گئیں

پیرس:افغانستان کے دار الحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئے ایفل ٹاور کی روشنیاں گل کر دی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کابل میں بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد سے اظہار یکجہتی کیلئےایفل ٹاور کی بتیاں مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے بجھائی گئیں۔

ایفل ٹاور کی بتیاں بجھانے کا حکم پیرس کے میئر کی جانب سے دیا گیا۔ علامتی طور پر مختلف سانحات کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایفل ٹاور کی بتیاں اکثر بجھائی جاتی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں