اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’موم‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا

اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا

اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’موم‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا

ممبئی: اداکارہ سری دیوی کی نئی فلم ’مام‘ کا دوسرا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ سجل علی نہایت خوبصورت دکھائی دے گی۔اداکارہ سری دیوی کی فلم ’موم‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی ہوئی۔ اس سے قبل وہ 2012 کی کامیاب ترین فلم انگلش ونگلش میں نظر آئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے پسند کیا گیا۔یہ پاکستانی اداکارہ سجل علی اور عدنان صدیقی کی پہلی بھارتی فلم ہے فلم میں سجل علی سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ عدنان صدیقی بھی اہم کردارادا کرتے  نظر آئیں گے، چند ماہ پہلے فلم کا پہلا پوسٹر جاری کیا گیا تھا جس میں صرف سری دیوی نظر آرہی تھیں لیکن اب ایک اور پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں سری دیوی کے ہمراہ سجل علی، نواز الدین صدیقی اور اکشے کھنہ بھی جلوہ گر ہیں۔

فلم کے پوسٹرکی سب سے دلچسپ چیز جس نے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کیا تین الفاظ پیار،بھروسہ اور ملزم لکھے ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ فلم مام کے ذریعے سری دیوی کے بھارتی فلم انڈسٹری میں 50 سال مکمل ہورہے ہیں۔فلم کی کہانی ماں اور سوتیلی بیٹی کے رشتے کے درمیان اتار چڑھاؤ کے گرد گھومتی ہے ، سری دیوی نے فلم میں سجل علی کی سوتیلی والدہ کا کردار ادا کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں