آف شور کمپنی کیس، عمران خان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے

 آف شور کمپنی کیس، عمران خان کے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی آف شور کمپنی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ مقدمہ پاناما کیس کا کاونٹر بلاسٹ ہے۔ چارٹرڈ اکاؤنٹٹ عاصم ذوالفقار نے عدالت کو بتایا کہ بیرون ملک کمائی کرنے والے غیر رہائشی پر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کسی فرد کے ریذیڈنٹ یا نان ریذیڈنٹ ہونا بہت اہم ہے۔ اگر فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لئے کمیشن نہ بنایا تو تفتیش کون کرے گا۔ عدالت نے عمران خان کے وکیل کو جمائما سے ریکارڈ حاصل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔

ادھر سماعت کے بعد نون لیگی رہنماؤں نے پھر عمران خان پر تنقید کے نشتر چلائے۔ دانیال عزیز بولے کہ ڈیوڈ کیمرون کی مثالیں دینے والے اب بنی گالہ کی منی ٹریل نہیں دے پا رہے۔

مائزہ حمید نے اس موقع پر کہا کہ عمران خان اشتہاری ہو چکے ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں