باقاعدگی سے کافی پینا جگر کا کینسر روک سکتا ہے، تحقیق

ؒلندن: ماہرین صحت نے کافی پینا اچھی عادت قرار دے دیا۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 5 کپ کافی پینے کی عادت کینسر کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

باقاعدگی سے کافی پینا جگر کا کینسر روک سکتا ہے، تحقیق

ؒلندن: ماہرین صحت نے کافی پینا اچھی عادت قرار دے دیا۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 5 کپ کافی پینے کی عادت کینسر کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔


برٹش میڈیکل جرنل میں برطانیہ کی یونیورسٹی آف ساؤتھ ایمپٹن کے ڈاکٹر اولیور کینیڈی اور ان کی تحقیقی ٹیم کے ساتھیوں کی شائع شدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کیفین سے پاک یعنی ڈی کیفینیٹڈ کافی کا استعمال بھی جاری رکھا جائے تو اس سے بھی جگر کو فائدہ ہوتا ہے۔جس سے یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اگر کوئی روزانہ 5 کپ کافی پیتا ہے تو اس سے سرطان کا آدھا خطرہ ٹل جاتا ہے لیکن اس کے لئے شرط یہ ہے کہ باقاعدگی سے کافی کا استعمال کیا جائے۔

ماہرین نے پہلے شائع شدہ ایسی 26 مختلف تحقیقات کا بغور جائزہ لیا جن میں 22 لاکھ 50 ہزار افراد شامل تھے۔ ماہرین نے اس وسیع جائزے میں لوگوں کے کافی پینے کا رحجان اور ایچ سی سی کی شرح معلوم کرنے کی کوشش کی۔ تجزیہ کرنے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے روزانہ 2 کپ کافی پینے کو معمول بنایا ان میں جگر کے سرطان کا خطرہ 20 فیصد کم دیکھا گیا اور جن افراد نے روزانہ کافی کے 5 کپ نوش کئے ان میں یہ شرح 50 فیصد نوٹ کی گئی، مطالعے سے ثابت ہوا کہ روزانہ کافی کا کافی استعمال جگر کے سرطان کے خطرے کو نصف کر سکتا ہے۔