پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 77 لاکھ 4 ہزار ڈالر ہو گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 77 لاکھ 4 ہزار ڈالر ہو گئے

کراچی: پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب 77 لاکھ 4 ہزار ڈالر ہو گئے۔

مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 25 مئی 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 21 ارب 77 لاکھ 4 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 16 ارب 92 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 84 کروڑ 85 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 26 مئی 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر سرکار انفلوز کے سبب 70 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 16 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

مصنف کے بارے میں