جے آئی ٹی میں چند پیشیوں سے شریف برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں،عارف علوی

جے آئی ٹی میں چند پیشیوں سے شریف برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں،عارف علوی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی میں چند پیشیوں سے شریف برادران کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ ن لیگ کے نہال ہاشمی کی جانب سے اداروں کو دھمکی قابل مذمت ہے۔ مایوس لیگی رہنماﺅں کو پاگل پن کے دورے پڑنا شروع ہو گئے ہیں ۔درباری ن لیگی وزراءاور سینیٹر اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے مخالفین کو دبانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ ”انصاف ہاﺅس “ کراچی میں اندرون سندھ کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ ،ارسلان آغا،دیوان سچل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ شریف برادران نے اپنی کرپشن چھپانے اور جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کے لئے پوری منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔ نہال ہاشمی کی حالیہ اشتعال انگیز تقریر پہلے سے لکھی ہوئی اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ عدالتوں پر حملہ شریف برادران کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے ۔ نہال ہاشمی کی دھمکیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خاندان سیاسی شہید ہونا چاہتے ہیں ۔

ڈاکٹر عارف علوی نے مزیدکہا کہ ن لیگ اداروں کے خلاف دہشت گردی پر اتر آئی ہے ۔شریف خاندان نے اس قسم کے گھناﺅنے ہتھکنڈوں کے لئے ہمیشہ اپنے درباریوں کو استعمال کیا ہے اور نہال ہاشمی کے ذریعے اداروں کو پیغام پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس کی تحریک انصاف شدید مذمت کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شریف خاندان کی جاگیر نہیں ہے کہ وہ دوسروں کے لئے تنگ کر دیں گے۔ پاناما لیکس وہ ہڈی ہے جو شریف خاندان کے گلے میں پھنس چکی ہے ۔انشاءاللہ شریف برادران بہت جلد اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں