عامر سہیل نے انڈین ٹی وی پر بیٹھ کر انڈین اینکر کو دھو ڈالا

عامر سہیل نے انڈین ٹی وی پر بیٹھ کر انڈین اینکر کو دھو ڈالا

ممبئی : پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل نے انڈین ٹی وی شو میں بیٹھ کر انڈیا کو کھری کھری سنا دیں ۔ کرکٹ کے حوالے سے انڈین ٹی وی  کے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سہیل نے انڈین اینکر کو کہا کہ اگر آپ لوگوں کو پاکستان کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی تو پھر آئی سی سی کے ایونٹ میں پاکستان کیساتھ کیوں کھیلتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو پاکستان کیساتھ ہر طرح کی کرکٹ سے بائیکاٹ کرنا چاہیے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے کہا کہ جہاں پر آپ لوگوں کا فائدہ ہوتا ہے جہاں پہ آپ لوگوں کو پیسہ ملنا ہوتا ہے  جہاں پر آپ کے اپنے براڈکاسٹر ہوتے ہیں وہاں پر آپ کرکٹ کھیلتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انڈین پروگرام میں عامر سہیل نے انڈین کرکٹ بورڈ کو کہا کہ آپ کو اگر ہم سے کرکٹ کھیلنے پر اعتراض ہے تو آپ آئی سی سی کے ایونٹس میں بھی ہمارے ساتھ کرکٹ نہ کھیلا کریں ۔انڈین اینکر نے عامر سہیل سے سوال کیا کہ عامر بھائی ہم لوگ آئی سی سی کا ایونٹ چھوڑ کیسے سکتے ہیں؟ تو عامر سہیل نے کہا کہ آپ کے سامنے مثالیں موجود ہیں۔ یاد رہے کہ 1996 کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کیساتھ سکیورٹی مسائل کی وجہ سے  میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔

عامر سہیل نے کہا کہ میں دیکھوں گا کہ جب آپ کا انڈین براڈ کاسٹر نہیں ہو گا اور ورلڈ کپ کا میچ ہو گا تو کھیلتے ہیں یا چھوڑتے ہیں ؟اس موقع پر بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان محمد اظہرالدین نے بھی عامر سہیل کی بات سے اتفاق کیا ۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کیساتھ تعلقات کرکٹ کی وجہ سے خراب نہیں ہوئے بلکہ کسی اور وجہ سے خراب ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر پر کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو یہ بات ہوتی ہے کہ پاکستان کیساتھ کرکٹ نہیں کھیلنی تو پھر ہم آئی سی سی کے ایونٹس کے علاوہ بھی کسی قسم کا کوئی میچ نہیں ہو نا چاہیے چاہے وہ ہاکی ہو ، کبڈی ہو یا اتھلیٹس کا کوئی میچ ہو ۔ ہمیں پاکستان کیساتھ صرف کرکٹ ہی کیوں نہیں کھیلنی ؟انہوں نے کہا کہ ایک طرف سے حکومت پاکستان کیساتھ تجارت کرتی ہے اور دوسری طرف پاکستان سے کیساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار  کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر پاکستان کیساتھ رشتہ ختم کرنا ہے تو پھر ہر طرح کے تعلقات ختم کرنا ہو نگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں