ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی اور ان کے سو کالڈ بوائے فرینڈ بنٹی کے درمیان بریک اپ ہو گیاہے ۔بنٹی اداکارہ کی ایک فلم کی اسائنمنٹ ہینڈل کر رہے تھے جبکہ فلم فنانسر کا کہناہے اس فلم کیلئے سوناکشی نے کافی بھاری فیس مانگی تھی اگرچہ بعد میں انہوں نے کم کر لیا تھا ۔آغاز میں فلم کیلئے دو میل لیڈ رول کے سامنے سوناکشی کو لیا گیاتھا لیکن بعد میں کسی وجہ سے یہ پروجیکٹ ہی بند ہو گیا تھا ۔
تاہم سوناکشی اور بنٹی کا بریک اپ ہو گیاہے اور سوناکشی کے بھائی اب ان کیلئے فلم اسائنمنٹ ہینڈل کرنے کیلئے شخصیت کی تلاش میں ہیں ۔ ذرائع کے مطابق بنٹی سے بریک اپ کے بعد اب سوناکشی کے زیادہ تر فلم اسائنمنٹ ان کے چھوٹے بھائی ہینڈل کر رہے ہیں۔تاہم سوناکشی یا پھر بنٹی نے کبھی بھی تعلقات کی بات کو قبول نہیں کیا ہے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں