رمضان میں سرعام کھانے پر 4 ملزمان گرفتار

لاہور: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر4جبکہ جعلی پرائز بانڈ بنانے والے گروہ کے 4ملزمان کو دھرلیا گیا۔

رمضان میں سرعام کھانے پر 4 ملزمان گرفتار

لاہور: احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر4جبکہ جعلی پرائز بانڈ بنانے والے گروہ کے 4ملزمان کو دھرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید کی ہدایت پر اے سی رائے ونڈ نے احترام رمضان آرڈیننس کے تحت کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران احترامِ رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی کر نے پر 4افراد کو گرفتار کروا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا جبکہ ہوٹل کے کھانے کو قبضہ میں لیکر مدرسہ میں بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پرائز بانڈ بنا کر فروخت کرنے والے گروہ کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کے جعلی پرائز بانڈز اور مشینیں برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔