عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ کے سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا اعلان کر دیا۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین چار سال سے کرکٹ نہیں کھیل رہا، اس لیے اب میرا کم بیک کرنا بہت مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ فیصلہ اس وجہ سے بھی کیا ہے کہ میرے ساتھی پلیئرز شاہد آفریدی، مصباح الحق، یونس خان، محمد یوسف اور دیگر تمام پلیئرز ریٹائر ہو چکے ہیں، یہ اعلان بھی رسمی ہے، حقیقت یہ ہے کہ میرا انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔
آل راو¿ نڈر نے کہا کہ اندرونی سیاست سے اس قدر بددل ہو چکا تھا کہ ٹیم سے اخراج کے بعد دوبارہ محنت ہی نہیں کی، اگر کوشش کرتا تو ٹیم میں شامل ہو سکتا تھا۔عبدالرزاق نے کہا کہ ہر پلیئر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ رخصت ہو، اگر پی سی بی سمجھتا ہے کہ مجھے الوداعی میچ دینا چاہیئے تو مجھے کھیل کر خوشی ہو گی۔