چینی ویڈیو ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 کروڑ

چینی ویڈیو ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 40 کروڑ

بیجنگ :موبائل فون کیلئے نئی نئی ایپلی کیشنز متعارف کرانیوالی چینی کمپنیاں عالمی ڈیجیٹل کلچر کو تیزی سے نئی شکل دے رہی ہیں، ویوا ویڈیو ایپ استعمال کرنیوالوں کی تعداد 40 کروڑ تک پہنچ گئی۔


چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون پر تیزی اور سہولت کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر ایڈٹ کرنیوالی ایپلی کیشن تیار کرنے والی چینی کمپنی ویواویڈیو کا کہنا ہے کہ اس کی تیار کردہ ایپلیکشن کو دنیا بھر میں 40 کروڑ افراد استعمال کررہے ہیں اور اسے اس ایپلی کیشن پر بیسٹ آف 2016ء کی عالمی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کے بانی سام ہان نے کیلیفورنیا میں قائم امریکی کمپنی آرک سافٹ لنک میں 10 سال تک کام کیا، ان کی کمپنی کی تیارکردہ ایپلیکیشن امریکی کمپنی کی تیار کردہ ایسی ہی ایپلیکیشن کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کی حامل ہے۔

نیوویب ڈیسک< News Source