سام سنگ کی ”ان ٹریفک رپلائی“ ایپ متعارف

سام سنگ کی ”ان ٹریفک رپلائی“ ایپ متعارف

سیئول: سام سنگ کی جانب سے ”ان ٹریفک رپلائی“کی ایپ متعارف کروا دی گئی، جس کا مقصد گاڑی چلانے والے افراد کی توجہ ڈرائیونگ پر مرکوز کرنا ہے تاکہ وہ حادثے سے بچ سکیں۔

اس ایپ کے ذریعے دوران ڈرائیونگ میسج آنے پر موبائل فون حرکت کی وجہ سے خود ہی اس بات کا اندازہ لگائے گا کہ اس کا مالک اس وقت ڈرائیونگ کر رہا ہے اور میسج کا خود کار انداز میں جواب دے گا۔ جس میں لکھا ہو گا کہ ”میں گاڑی چلا رہا ہوں اور اس وقت میں آپ کو میسج نہیں کر سکتا“۔

اس ایپ کو کسی بھی وقت آن اور آف کیاجا سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں