”سورج کو چھونے“ کا مشن، ناسا کا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

”سورج کو چھونے“ کا مشن، ناسا کا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان

نیویارک : امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے آئندہ برس ”سورج کو چھونے“ کا مشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

شکاگو میں ماہر فلکی طبیعات پروفیسر یوجین پارکر کے اعزاز میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران ناسا نے اس بات کا اعلان کیا کہ 2018ءکے موسم گرما میں ایک خلائی مشن سورج کی جانب بھیجا جائے گا۔
اس مشن کا نام ”سولر پروب پلس“ ہوگا اور یہ سورج کی سطح سے 40 لاکھ میل کے فاصلے پر اپنا مدار بنائے گا جو کہ شمسی ماحول کے اندر ہوگا۔
ناسا کی جانب سے بھیجے جانے والے 10 فٹ لمبے خلائی شٹل کو اپنے مشن کے دوران بے انتہا گرمی اور تابکاری کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ اس سے پہلے انسان کی بنائی ہوئی کسی چیز نے نہیں کیا ہے۔

یہ انسان کی جانب سے سورج کے اتنا قریب بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا جس کا مقصد نظام شمسی کے رازوں سے پردہ اٹھانا، ستاروں کی فزکس جاننا اور سورج کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا ہے تاکہ زمین اور نظام شمسی سے متعلق سوالوں کے جواب حاصل کئے جا سکیں۔

مصنف کے بارے میں