بولیویا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

بولیویا میں سردی کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نیو یارک:  جنوبی امریکی ملک بولیویا میں سردی کی شدید لہر نے 50 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

برفباری کے باعث پارہ صفر درجے تک گر گیا۔ اچانک سردی کی لہر سے روزمرہ زندگی کا نظام مفلوج ہو گیا۔ برفباری سے شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جبکہ ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

بولیویا کے شہر لاپاز کے پہاڑوں پر بھی شدید برف باری ہوئی۔ بولیویا کے محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اچانک کمی عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔ صورتحال جمعے کے روز تک بہتر ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں