ایرانی ماہرین نے موبائل بجلی گھر تیار کرلیا

ایرانی ماہرین نے موبائل بجلی گھر تیار کرلیا

تہران: ایرانی ماہرین کے تیار کردہ پہلے بڑے موبائل بجلی گھر نے اپنا کام شروع کردیا۔ 25 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والا یہ موبائل بجلی گھر ایران کی میپنا گروپ آف کمپنیز نے تیار کیا ہے۔

مذکورہ بجلی گھر کو شمالی ایران کے شہروں نوشہر اور بھشہر سے قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔ اس بجلی گھر کو تین ماہ سے بھی کم کے عرصے میں کہیں پر بھی نصب اور بجلی کی پیداوار شروع کی جاسکتی ہے۔

مذکورہ بجلی گھر پیک آورز میں پچیس منٹ سے بھی کم کے عرصے میں قومی گرڈ میں شامل ہوجاتا ہے اور گیس اور ڈیزل دونوں کے ذریعے کام کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں