سنجے دت نے ”ملنگ“ بننے کی حامی بھر لی

سنجے دت نے ”ملنگ“ بننے کی حامی بھر لی

ممبئی : اداکار سنجے دت فلمساز اومنگ کمار کی فلم ”ملنگ“ میں کام کریں گے۔

”ملنگ “ آرامبھ سنگھ کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہو گی جس میں سنجے دت مرکزی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کے جذبے پر اعتماد کیا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

سنجے دت نے کہا کہ جب آرامبھ نے مجھے فلم کی کہانی کے حوالے سے بتایا تو میں نے یہ پیشکش فوری قبول کر لی ،فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے میں بہت پرجوش ہوں۔فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں