حکومت جانے پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی خوش

حکومت جانے پر شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی خوش
کیپشن: شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی حکومت کی مدّت ختم ہونے پر سکھ کا سانس لے لیا۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: مسلسل دس سال پنجاب پر حکومت کرنے والے شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ان کی حکومت کی مدّت ختم ہونے پر سکھ کا سانس لے لیا۔

دو روز قبل تہمینہ درانی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ سب پورا ہوا۔

انہوں نے شہباز شریف کے دور اقتدار کو کافی پریشان کن بھی قرار دیا۔

ffd06c949262dae2f5773befda7a18c6

انہوں نے مزید لکھا کہ شہباز شریف گھر میں بھی سب کو کام پر لگا دیتے ہیں یہاں تک کہ کچن میں بھی ان کی رفتار کا کوئی مقابلہ نہیں۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شہباز شریف کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

8dd879cef056f50a82c2aaf469e8b921

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان کی تاریخ میں دوسری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کرنے کے بعد ختم ہو گئی جس کے ساتھ ہی قومی وصوبائی اسمبلیاں اور وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہو گئی تھیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں