سعودی عرب میں عید الفطرجمعہ 15جون  کو متوقع

 سعودی عرب میں عید الفطرجمعہ 15جون  کو متوقع
کیپشن: رواں برس ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا ،فائل فوٹو

 جدہ: سعودی عرب میں عیدالفطر جمعہ کو متوقع ہے ۔سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ اس سال روزے 29 ہوں گے جبکہ 15جون بروز جمعہ کو عید منائی جائے گی۔

سعودی اخبار نے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے حوالے سے بتایا کہ رواں برس ماہ رمضان 29 ایام کا ہو گا جبکہ 28 رمضان المبارک بروز بدھ کو رات 10بج کر 42 منٹ پر چاند پیدا ہوگا اور جمعرات 29 رمضان کو چاند دیر تک دیکھا جاسکے گا اس لئے سعودی عرب میں جمعہ کو عید الفطر منائی جائے گی۔