این آئی سی ایل کیس،سپریم کورٹ کا محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم

این آئی سی ایل کیس،سپریم کورٹ کا محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم
فائل فوٹو

لاہور:این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سپریم کورٹ نے ملزم محسن وڑائچ کو ایک ہفتے میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔


یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کی جانب سے کیرئیر کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاہد آفریدی کو گارڈ آف آنر پیش

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹر ی میں این آئی سی ایل کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں محمد ثاقب نثار نے کی اورایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ملز م کی گرفتاری کے لئے تمام تکنیکی ذرائع استعمال کر رہے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مجھے آپ سے زیادہ پتہ ہے کہ ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کیا جا رہا؟.

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تاریخ بدل جانے کا خدشہ ہے:شیخ رشید

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے راؤانوار کو گرفتار کرایا وہی طریقہ اپنانا پڑے گا، مقدمے کی ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈنمارک میں نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے حکام کو ملزم محسن ورائچ کو گرفتار کر کے ایک ہفتہ میں پیش کرنے کی مہلت دے دی۔عدالت نے این آئی سی ایل کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں