آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات،منصب سنبھالنے پر مبارکباد

آرمی چیف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی نگراں وزیراعظم سے ملاقات،منصب سنبھالنے پر مبارکباد
فائل فوٹو

اسلا م آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی اورمنصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ۔


ذرائع کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے نگراں وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے اور ان کو عہدہ سنبھالنے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی جانب سے ملاقات کے دوران مبارکباد دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختصر گفتگو میں کہااچھے انداز میں نگران وزیر اعظم کا تقرر اچھی بات ہے ۔نگراں وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصر الملک نے دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کی۔

خیال رہے کہ صد رممنون حسین نے جسٹس (ر)ناصر الملک سے آج نگراں وزیراعظم کا حلف لیا ۔