وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد تبدیل

 وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد تبدیل
کیپشن: وزیر اعظم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم کی تبدیلی کے ساتھ ہی وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں اہم تبدیلیاں ہو گئیں۔ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ سہیل عامر  کو نیا پرنسپل سیکرٹری تعینات کر دیا۔ فواد حسن فواد ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور تعینات کر دیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے ابو عاکف کو سیکرٹری کیبنٹ تعینات کر دیا۔

یاد رہے آج نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی شریک ہوئے جب کہ صدر ممنون حسین نےجسٹس (ر) ناصر الملک سے حلف لیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں