سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ایک اور بڑی وکٹ گرنے کا امکان سامنے آگیا۔ ن لیگ کے سینئر ترین رہنما اور سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کریں گے جس میں ان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

یہ  بھی پڑھیں۔۔۔ذوالفقار کھوسہ اور ان کے بیٹے دوست محمد کا ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

یاد رہے کہ ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چند ماہ قبل ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں