فواد اور ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

فواد اور ماہرہ خان کے فوٹو شوٹ کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اور پرکشش ترین اداکار فواد خان اور اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر ساتھ نظرآگئے۔ فواد خان اور ماہرہ خان نے حال ہی میں بھارتی میگزین کے لیے ایک شاندار برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔


تفصیلات کے مطابق میگزین ’برائیڈز ٹوڈے‘ کے لیے فواد اور ماہرہ کا یہ فوٹو شوٹ دبئی کے باب الشمس ہوٹل میں کیا گیا۔برائیڈل شوٹ کے لیے فواد خان کی اہلیہ و ڈیزائنر صدف کنول کے عروسی ملبوسات کا انتخاب کیا گیا۔اس فوٹو شوٹ میں فواد اور ماہرہ مختلف انداز میں جلوہ گر ہوئے اور دونوں کو عروسی ملبوسات میں روایتی انداز کے بجائے بولڈ اسٹائل میں تیار کیا گیا۔مداحوں کی جانب سے اس میگزین فوٹو شوٹ کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

...

...

...

...

...

...

...

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور فواد خان جلد ہی پاکستانی فلم ’مولا جٹ 2‘ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ، جبکہ ان دونوں نے ماضی کے مشہور ترین ڈرامہ ہمسفر میں بھی کام کیا جہاں سے ناصرف انہیں شہرت ملی بلکہ ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔