پاکستان میں عید الفطر 16 جون کو منائے جانے کا امکان

پاکستان میں عید الفطر 16 جون کو منائے جانے کا امکان
کیپشن: فوٹو: فائل

کراچی :ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم شوال کا چاند 15 جون کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے باعث عید الفطر 16 جون کو منائی جائے گی۔


ماہرین فلکیات کے مطابق شوال المعظم کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق بروز بدھ 15 جون 2018 کو 19:43 GMT/UT پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 00:43 پر ہوگی۔ پورے ایشیا سمیت اکثر دنیا میں اس روز کا چاند ، سورج سے پہلے غروب ہوجائے گا یا اس کی سطح الارضی ولادت ہی غروبِ آفتاب کے بعد ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ سعودی عرب میں عید الفطرجمعہ 15جون  کو متوقع 
 

واضح رہے کہ 15 جون کو چاند نظر آنے کے امکان کے باعث پاکستان میں رمضان المبارک کے روزوں کی تعداد ممکنہ طور پر 30 ہوگی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں