بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری

بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:گرمی کی شدت بڑھتے ہی بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا جس کے بعد لیسکو کو لوڈ مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث لاہور میں بجلی کی 8 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

گرمی کی شدت بڑھتے ہی لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی جبکہ لیسکو کو 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب و رسد کا فرق 800 میگاواٹ تک بڑھنے سے لیسکو کو لوڈ مینجمنٹ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس کے باعث 275 سے زائد فیڈرز کو کئی گھنٹے تک بند رکھا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔وزیراعظم کی سحر و افطار میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت

لیسکو نے لائن لاسز کے تناسب سے مختلف علاقوں میں 2 سے 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے مگر شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں