کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی ہوئی: عمران خان

کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی ہوئی: عمران خان
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین الیکشن ہونے جارہے ہیں، الیکشن ملک کی تقدیر بدلے گا۔

ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کھوسہ فیملی کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوشی ہوئی، ذوالفقار کھوسہ کا سیاست میں ایک نام ہے، ملکی سیاست میں ذوالفقار کھوسہ کی عزت اور ساکھ ہے۔ نگران وزیراعلیٰ کا مقصد شفاف الیکشن ہیں، دنیا میں نگران حکومت جیسے مسئلے نہیں آتے، ہم نے ایمانداری سے نام دیا، لیکن عوامی ردعمل آیا، ہمارا مقصد صاف اور شفاف الیکشن ہے، 2013 میں نگران حکومت شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سابق گورنر پنجاب ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان
عمران خان نے مزید کہا کہ فاروق بندیال ن لیگ میں کئی سالوں سے تھے، فاروق بندیال ہماری پارٹی میں آئے تو شور مچ گیا، فاروق بندیال کے ماضی پر شور ہوا تو ہم نے ایکشن لیا اور ان کو پارٹی سے نکال دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومتی شخصیات کی جانب سے سرکاری گاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع
 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے الیکشن مقررہ وقت پر ہوں، خواجہ آصف سے متعلق عدالتی فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں۔ فاٹا الیکشن کے بعد حکومت غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں