دبنگ گرل سوناکشی سنہا 31 برس کی ہو گئیں

دبنگ گرل سوناکشی سنہا 31 برس کی ہو گئیں
کیپشن: فوٹو: فائل

ممبئی : بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا 31 سال کی ہو گئیں اور انہوں نے اپنی سالگرہ اپنی فیملی کے ساتھ منائی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ گرل سونا کشی سنہا 2 جون 1987 کو معروف اداکار شترو گھن سنہا کے گھر پیدا ہوئی تھیں اور ابتدا میں وہ بہت موٹی تھیں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اور فلموں میں انٹری دینے کیلئے انہوں نے خود کو فٹ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔سوناکشی سنہا کے ورک آﺅٹ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کے ساتھ ان کی فلم دبنگ سپر ہٹ رہی اور ان کا ڈائیلاگ”صاحب مار سے نہیں پیار سے ڈر لگتا ہے“ عوام میں خصوصی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔فلم ”ویرے دی ویڈنگ “ کی پاکستان ریلیز پر پابندی


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں