پی ٹی آئی کا دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار

پی ٹی آئی کا دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے لئے آج ایک اہم ترین دن ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکن اور سابق گورنر پنجاب کو پاڑتی میں شامل کر لیا ہے مگر اس کے ساتھ ہی تحریک انصاف نے سپنا کیس کی وجہ سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب  دوست محمد کھوسہ کو پارٹی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق کھوسہ خاندان کے صرف وہ افراد تحریک انصاف میں شامل ہوئے جنہوں نے چیئر مین عمران خان سے ملاقات کی جبکہ دوست محمد کھوسہ ملاقات میں موجود نہیں تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست محمد کھوسہ کو سپنا کیس کے باعث پارٹی میں لینے سے انکار کردیا گیا ہے ، دوست محمد کھوسہ پر سپنا کیس کے حوالے سے الزاما ت تھے۔ دوست محمد کھوسہ کے والد ذوالفقا رکھوسہ نے خاندان سمیت آج عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔(ن) لیگ کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت

یاد رہے کہ سپنا ایک ادا کارہ تھی جس سے بعد ازاں دوست محمد کھوسہ نے شادی کرلی جس سے ان کی ایک بیٹی تولد ہوئی تھی لیکن اچانک سپنا منظر عام سے غائب کردی گئی۔اسکے بعد سپنا کا کہیں سراغ نہیں ملا۔ سپنا کے خاندان والوں کی جانب سے درج کرائے مقدمہ میں دوست محمد کھوسہ کو اس کے قتل کے الزام کا سامنا رہاہے۔