انتخابات سر پر ہیں اور لوگوں کو اپنے حلقوں تک کے متعلق علم نہیں : شیخ رشید

انتخابات سر پر ہیں اور لوگوں کو اپنے حلقوں تک کے متعلق علم نہیں : شیخ رشید
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی صورتحال خطرناک ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ الیکشن کا ماحول ہی نہیں بن رہا کیونکہ لوگوں کو حلقوں کاہی پتہ نہیں ، آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ”بلا“ اور”قلم دوات“ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے ۔

ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے ، نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بناکر اہلیان راولپنڈی کو فضائی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا، راولپنڈی میں ہمارا ہسپتال، کالج اورشیخ رشید ایکسپریس نہیں بنائی گئی اور کمیشن کھانے کے لئے میٹروبس سروس بنائی گئی۔

شہرمیں پانی اوربجلی نہ ہونے سے لوگ بلبلا رہے ہیں۔ وہ گزشتہ روز ڈہوک نجو یونین کونسل 12میں افطار جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔

انھوں نے کہا ہے کہ نہ کاغذات نامزدگی ہیں، نہ حلقہ بندی ہے، نہ ووٹرلسٹ ہے ،نہ ہی پریذائیڈنگ افسر ہیں اور پھر بھی اصرار ہے کہ الیکشن وقت پر ہوںگے۔

الیکشن کاماحول ہی نہیں بن رہا کیونکہ لوگوں کویہ ہی پتہ نہیں رہا کہ حلقہ کون سا ہے؟ حلقہ بندیوں کے بعد سب سے اہم مسئلہ ملک کی اقتصادی صورتحال ہے اگر بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اسی طرح کم ہوتے گئے تو قسطوں کی ادائیگی جان لیواثابت ہوگی۔

آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 60، 61اور62راولپنڈی میں ”بلا“ اور”قلم دوات“ پاکستان کی سیاست کارخ موڑ دیں گے اور ن لیگ کو تینوں حلقوں میں تاریخی شکست دیں گے۔