کوئٹہ : صوبائی اسمبلی کی 8 حلقہ بندیاں کالعدم قرار

کوئٹہ : صوبائی اسمبلی کی 8 حلقہ بندیاں کالعدم قرار
کیپشن: image by facebook

کوئٹہ:بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل بینچ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے صوبائی اسمبلی کے 8حلقہ بندیوں کوکالعدم قراردینے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے حلقہ پی بی 39 خضدار II ،حلقہ پی بی 40 خضدار III ،حلقہ پی بی 43پنجگور اورحلقہ پی بی 44آواران / پنجگور کی حلقہ بندیوں سے متعلق دائر آئینی درخواستیںخارج کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ بنچ نے حلقہ پی بی 44آواران /پنجگور اور حلقہ پی بی 43 پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق ایک اور آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے یونین کونسل سورد و کو حلقہ پی بی 44 آواران /پنجگور سے نکال کر پی بی 43 پنجگور میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔یہ احکامات عدالت نے گزشتہ روز آئینی درخواستوں پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد دئیے ۔

صوبائی دارلحکومت کوئٹہ کے 8حلقوں سے متعلق سابق رکن بلوچستان اسمبلی نصراللہ زیرے ،ملک یٰسین ،حضرت عمر کی جانب سے اپنے کونسل نصیب اللہ ترین ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کردہ درخواستوں پر فیصلہ  سنایا۔

کوئٹہ کے حلقہ پی بی 24کوئٹہ ون ،حلقہ پی بی 25کوئٹہ II ،حلقہ پی بی 26کوئٹہ III،حلقہ پی بی 27کوئٹہ IV، حلقہ پی بی 28کوئٹہ V ،حلقہ پی بی 29کوئٹہ VI، حلقہ پی بی 30کوئٹہ VII اور حلقہ پی بی 32کوئٹہ IX کی الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیوں کو کالعدم قراردیتے ہوئے اسے الیکشن ایکٹ 2017ءاور رولز2017ءکے سیکشن 10کے سب کلاس (5)کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 الیکشن کمیشن کو حکم دیاہے کہ مذکورہ حلقوں کی ازسر نو الیکشن ایکٹ 2017ءاور رولز2017ءکے تحت حلقہ بندیاں کی جائیںگزشتہ روز درخواست گزاران کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے 8حلقوں جن میں حلقہ 24سے حلقہ 30اور حلقہ پی بی 32شامل ہیں میں ۔

الیکشن ایکٹ2017ءاور رولز2017ءوزمینی حقائق کی خلاف ورزی کی گئی ہے اس لئے ڈویژنل بینچ اس سلسلے میں احکامات دیں اس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو جمعہ کے روز ہوم ورک کرکے پریزنٹیشن کی ہدایت کی تھی جمعہ کے روز عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنادیا۔

اس کے علا وہ ڈویژنل بنچ نے جمعہ کے روز خضدار کے حلقہ پی بی 39 خضدار II اور پی بی 40 خضدار IIIسے حلقہ بندی سے متعلق ولید بزنجو اور حلقہ پی بی 43پنجگور اور پی بی 44آواران / پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق درخواست گزا ر علی جان اور حلقہ پی بی 43 پنجگور اور پی بی 44آواران /پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق محمد اسلام اور رحمت علی بلوچ کی آئینی درخواستیں خارج کردیں ہیں ۔

بنچ نے حلقہ پی بی 44آواران /پنجگور اور حلقہ پی بی 43 پنجگور کی حلقہ بندی سے متعلق عبید اللہ بلوچ کی آئینی درخواست نمٹاتے ہوئے یونین کونسل سورد و کو حلقہ پی بی 44 آواران /پنجگور سے نکال کر پی بی 43 پنجگور میں شامل کرنے کا حکم جاری کردیاہے ۔