مسلم لیگ کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت

مسلم لیگ کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کی تحریک انصاف میں شمولیت
کیپشن: image by facebook

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ذوالفقار کھوسہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک طویل عرصے تک مسلم لیگ کا حصہ رہے اور انہوں نے ن لیگ کو عروج کے وقت چھوڑا۔

یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےچند ماہ قبل ذوالفقار کھوسہ کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی تاہم اس پر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔


ذرائع کے مطابق ذوالفقار کھوسہ کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ذوالفقار کھوسہ کچھ عرصے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض ہیں اور ان کےتحفظات دور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی۔