ازسرنو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کا حق حاصل ہوگا: اعتزاز احسن

ازسرنو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کا حق حاصل ہوگا: اعتزاز احسن
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

کراچی: سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعدد اضلاع کی حلقہ بندیاں منسوخ کیں اگر ازسرنو حلقہ بندیاں کی گئیں تو اعتراض کا حق حاصل ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کوئی سسٹم انتخابات کو التوا میں ڈال رہا ہے، الیکشن مقررہ وقت پر ہونے چاہئیں، پیپلزپارٹی انتخابات کی تاخیر کے حق میں نہیں۔ بلوچستان الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد عجلت میں منظورکی گئی۔ فاٹا کا انضمام تاخیر کی وجہ بنائی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ پنجاب، شہباز شریف نے مسئلہ حل کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو بڑی پیشکش کر دی
 اعتزاز احسن نے کہا کہ حالیہ واقعات سے پیپلز پارٹی میں تشویش پیدا ہوئی ہے، موجودہ صورت حال پر قیادت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر پارٹی رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا ہمیں معلوم نہیں کہ کون انتخابات ملتوی کرانا چاہتا ہے، الیکشن کمیشن ہمیں بتائے۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: صدر ممنون حسین کی نگران وزیراعظم سے ملاقات، انتخابات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
 
  

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں