وفاقی حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ ، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ

وفاقی حکومت کا عوام کو عید کا تحفہ ، پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : حکومت نے عوام کو عید الفطر پر بڑا تحفہ دے دیا ، پٹرول کی قیمتوں میں چار روپے چھبیس پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو عید کا تحفہ دے دیا ، پٹرول کی قیمتوں میں چار روپے چھبیس پیسے فی لٹر اضافہ ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت چار روپے پچاس پیسے فی لٹر بڑھا دی گئی۔

اب پٹرول نئی قیمت 112 روپے 68 پیسے فی لٹر میں دستیاب ہوگا ، لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے اضافے کے ساتھ 88 روپے 62 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے ۔

مٹی کا تیل 1 روپے 69 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے مقرر کی گئی ہے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 126 روپے 82 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے ۔