وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو
کیپشن: ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات او آئی سی سربراہ اجلاس کے سائیڈ لائنز پر ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ سیاسی، معاشی اور تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ سعودی ولی عہد نے اجلاس میں شرکت پر وزیراعظم عمران خان کا خیر مقدم کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران فیصلوں پر تیزی سےعمل درآمد اور سپریم کوارڈینیشن کونسل کے پہلے اجلاس کے فیصلوں پر بھی جلد عمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے مؤخر ادائیگیوں پر پاکستان کو تیل کی فراہمی پر سعودی حکومت سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے بروقت بردارانہ اقدام سے مشکل وقت میں پاکستان کی معیشت کو مدد ملی۔