امریکہ کا بھارت کیساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

امریکہ کا بھارت کیساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

واشنگٹن :امریکہ نے بھارت کیساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدے ختم کرنے کا اعلان کردیا،فیصلے کا اطلاق 5جون سے ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ امریکا نے بھارت کودیا گیا ترجیحی تجارتی ملک کا درجہ ختم کردیاہے،فیصلے کا اطلاق 5 جون سے ہوگا.

بھارت کے جی ایس پی درجے ختم کرنے کااعلان امریکی صدرٹرمپ نے کیا،امریکی صدر کا کہنا ہے کہ بھارت امریکہ کواپنی منڈیوں تک مناسب رسائی فراہم کرنے کا یقین دلانے میں ناکام ہوا۔