کاکروچ اور مکڑیوں سے ڈر لگتاہے،کترینہ کیف

کاکروچ اور مکڑیوں سے ڈر لگتاہے،کترینہ کیف
کیپشن: image source:official account instagram katrina kaif

ممبئی:کترینہ کیف کو  کاکروچ اور مکڑیوں سے بہت زیادہ ڈر لگتا ہے اور سلمان خان کو لفٹس میں دروازہ بند ہو جانے پر ہمیشہ یہ خوف گھیر لیتا ہے ۔ 

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور سلمان خان آج کل اپنی نئی فلم ’بھارت‘ کی پروموشنز میں خاصے مصروف ہیں ۔گذشتہ روز ایک پروگرام میں جب دونوں ستاروں  سے ان کے فوبیا کے بارے میں سوال کیا گیا تو کترینہ کیف کی طرف سے اس سوال کا خاصا دلچسپ جواب سامنے آیا ، کترینہ کیف نے بتایا کہ انہیں کاکروچ اور مکڑیوں سے بہت ڈر لگتا ہے ، وہ کاکروچ دیکھتے ہی کافی گھبرا جاتی ہیں ۔

سلمان خان نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں لفٹس میں دروازہ بند ہو جانے پر ہمیشہ یہ خوف گھیر لیتا ہے کہ کہیں لفٹ کے نٹ بولٹس گر جانے کی وجہ سے لفٹ گر نہ جائے۔

واضح رہے کہ سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’بھارت‘ عید الفطر کو ریلیز ہو رہی ہے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نورا فتیحی،دیشا پتانی اور جیکی شروف بھی شامل ہیں۔