شمالی وزیرستان، پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور دھماکا، 1 سپاہی شہید

شمالی وزیرستان، پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور دھماکا، 1 سپاہی شہید
کیپشن: ایک ماہ کے دوران دہشتگرد کارروائیوں میں 5 جوان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

شمالی وزیرستان: شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ اور بارودی سرنگ دھماکے میں 26 سالہ سپاہی امل شاہ شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا۔ ایک ماہ کے دوران دہشتگرد کارروائیوں میں 5 جوان شہید جبکہ 31 زخمی ہوئے۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے سہولت کار گرفتار کیے گئے اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے بعد خار کمر میں 25 مئی کا واقعہ ہوا۔