سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 137 رنز کا ہدف دے دیا

 سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 137 رنز کا ہدف دے دیا
کیپشن: Image Source: Cricket World Cup Twitter


کارڈیف:سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 137 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی مگر سری لنکا کی ٹیم کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکی اور صرف انتیس اوورز میں 136 رنز اسکور کر سکی۔ کپتان کرونارتنے واحد پلیئر تھے جنہوں نے ففٹی اسکور کی۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے ہنری اور فرگوسن نے تین، تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔