عیدالفطر پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا

عیدالفطر پر ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر موسم کے متعلق بڑی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر شہر کا موسم گرم اور خشک رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عیدالفطر پر موسم کے  حوالے سے شہریوں کو خبردار کر دیا ہے کہ موسم گرم اور خشک رہے گا ، لہٰذا باہر نکلتے وقت ہیٹ سٹروک سے بچائو کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پندرہ جون سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوگی جبکہ جولائی کے شروع میں بارشوں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، کوہاٹ ، پشاور اور بنوں میں تیز آندھی کی پیشگوئی کر دی ہے ۔