بلاول بھٹو کی شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر دہشگردی کے حملے کی مذمت

بلاول بھٹو کی شمالی وزیر ستان میں پاک فوج پر دہشگردی کے حملے کی مذمت
کیپشن: Image Source: Bilawal Bhutto Zardari Twitter Account

اسلام آباد: بلاول بھٹو نے شمالی وزیر ستان میں فوج پر دہشگردی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پھر ایک اور جوان وطن پر قربان ہو گیا۔


 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ قوم دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والا جوان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دھرتی پر جان وارنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں، ہزاروں شہریوں اور فوجی جوانوں کی قربانیوں سے  ملک میں  قائم  ہونے والے امن  کو  پھر دہشگرد  چھیننا چاہتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہو گا۔ 

 
چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے تک ہمارے حوصلے بلند رہیں گے، پاکستان پیپلز  پارٹی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں ۔