افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر سیز فائر سے انکار کر دیا

افغان طالبان نے عیدالفطر کے موقع پر سیز فائر سے انکار کر دیا
کیپشن: image by facebook

کابل : افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر سیز فائر کرنے سے انکار کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عیدالفطر پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان نے افغان حکومت کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر سیز فائر پر عملدرآمد کیا جائے ، افغان طالبان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری و ساری رہے گا۔

افغان طالبان کے نمائندے ملا ہیبت اللہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکی افواج اور افغان فورسز پر عیدالفطر کے موقع پر بھی حملوں کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس سلسلے میں کسی سیز فائر پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا ۔