ورلڈ کپ :افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دےدیا

ورلڈ کپ :افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دےدیا
کیپشن: Image Source: ICC Twitter Account

برسٹل : انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دےدیا۔

تفصیلات کے مطابق ، انگلینڈ میں جاری ورلڈکپ کے  چوتھے میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دےدیا۔افغانستان کی ٹیم 38.2 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ نجیب اللہ زردان 51 اور رحمت شاہ 43 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ گل بدین نائب31،راشد خان 27 اور حشمت اللہ شاہدی 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ۔

آسٹریلیاکی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

اس سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان گل بدین نائب  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔