او آئی سی اسلام اور دہشتگردی میں فرق کو واضح کرنے میں کردار ادا کرے: عمران خان

او آئی سی اسلام اور دہشتگردی میں فرق کو واضح کرنے میں کردار ادا کرے: عمران خان
کیپشن: image by facebook

مکہ : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشتگردی سے منفرد بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی میں شامل ممالک کو اسلام اور دہشتگردی میں مماثلت کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے ۔

انھوں نے کہا کہ یورپ میں اسلام کے متعلق غلط نظریات کی ترویج کی جا رہی ہے جوکہ امت مسلمہ کے لیے خطرے کی بات ہے ۔

عمران خان نے او آئی سی حکام پر زور دیا کہ وہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کریں اور ایک امت مسلمہ کے روپ میں اپنے مسائل کا حل تلاش کریں۔

او آئی سی کے چودہویں اجلاس کے دوران سعودی عرب نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں ایرانی اقدامات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح ایران خطے کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔